انسان خواہشات کا غلام ہے. اس کے اندر ایک کے بعد ایک خواہش جنم لیتی رہتی ہے مگر یہ بھی دنیا کی ایک تلخ حقیقت ہے کہ کبھی بھی وہ سب نہیں ملتا جس کی وہ خواہش کرتا ہے. ہر انسان کے اندر ایک بچہ ہوتا ہے جو ناممکن کی خواہش کرتا ہے. کبھی بے تحاشا دولت کی تو کبھی دنیا بھر کی رعنائیوں اور عیش وعشرت کی. کبھی پوری دنیا پر راج کرنے کی تو کبھی ستاروں اور سیاروں کی سیر کرنے کی.
یہ کہانی ایک ایسے لڑکے کی ہے جو زندگی کے تقریباً ہر پہلو میں ناکام ہوچکا ہے اور پھر یکدم اسے ایسا کچھ ملتا ہے کہ جس کی بدولت وہ سب کچھ حاصل کر سکتا ہے جس کی ہم سب خواہش کرتے ہیں.
بے تحاشا دولت,دنیا بھر کی طاقت, سیاروں,ستاروں اور کہکشاؤں کا سفر
کیسے ہوگا یہ سب ممکن آئیے شروع کرتے ہیں اس سفر کو ڈیوڈ کے ساتھ.